img
img

سلطان العارفین سلطان باھُوؒ ویب سائٹ پر خوش آمدید



سلطان العارفین ویب سائٹ پر خوش آمدید۔ "سلطان العارفین" حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کا لقب ہے اور سلطان العارفین کا لقب صرف آپؒ کی ذاتِ مبارکہ کے لیے مخصوص ہے۔ یہ ویب سائٹ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کی حیات و تعلیمات پر پہلی تفصیلی اور خصوصی ویب سائٹ ہے، سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ ستارھویں صدی ہجری کے کامل ترین ولی اللہ ہیں جنہوں نے پہلی بار قادریہ سلسلہ کی سروری قادری شاخ کے ذریعے دیدارِ الٰہی اور مجلسِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی حضوری کی آسان ترین راہ ''فقر'' اور اس کی تعلیمات کو دنیا بھر میں متعارف کرایا۔ اسی لئے آپ رحمتہ اللہ علیہ کو اکثر سلسلہ سروری قادری کا بانی قرار دیا جاتا ہے۔ حالانکہ سلسلہ سروری قادری اور زاہدی قادری، جو قادریہ سلسلہ کی دو شاخیں ہیں، غوث الاعظم سیّدنا حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے ہی چلے آرہے ہیں۔

لقب ''سلطان العارفین'' کے دعویدار


حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ جب دنیا میں لقب''سلطان العارفین'' سے مشہور و معروف ہو گئے تو تمام دنیا، خاص طور پر پاک و ہند، جموں و کشمیر میں کچھ جعلی پیروں نے اور کچھ اولیاء کے مریدوں اور پیروکاروں نے اپنے پیروں کے نام کے ساتھ ''سلطان العارفین'' کے لقب کا استعمال شروع کر دیا۔ یہ بات اچھی طرح جان لی جائے کہ ''سلطان العارفین'' کا لقب پوری دنیا میں صرف حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کے لیے مخصوص ہے، وہی اس لقب کے صحیح حقدار اور اس سے حقیقتاً اور اصلاً ملقب ہیں۔ باقی سب ان کی نقالی کرتے ہیں۔

جدوجہد سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس


سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے سلسلہ سروری قادری کے اکتیسویں شیخ کے طور پر مسندِ تلقین و ارشاد کا آغاز اپنے مرشد کے وصال کے بعد سے فرما دیا۔ ظاہری طور پر آپ مدظلہ الاقدس نے بیعت فرمانے اور اسم ذات عطا کرنے کا سلسلہ14 ۔اگست 2005ء سے شروع فرمایا۔

اس دن سے آج تک سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے خزانہ فقر کے فیض کو تمام اُمت تک پہنچانے کے لیے شدید جدوجہدکی اور انقلابی اقدامات اُٹھائے ہیں اور اس سلسلے میں خصوصی اہمیت حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیماتِ فقر کے فروغ کو دی ہے کیونکہ آپ رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات میں ہی فقر کا اصل خزانہ پنہاں ہے لہٰذا آپ مدظلہ الاقدس نے سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کی فارسی کتب کے تراجم ان کی ترتیب و تالیف اور درس و تدایس کے ذریعے انہیں طالبانِ مولیٰ تک پہنچانے کا اہتمام فرمایا۔

تحریک دعوتِ فقر کی بنیاد


سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مد ظلہ الاقدس نے سلطان العارفین حضرت سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیماتِ فقر کو منظم انداز میں عوام الناس تک پہنچانے کے لیے تحریک دعوتِ فقر کی بنیاد رکھی۔ تحریک دعوتِ فقر کی ترتیب وہی ہے جو سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغر علی رحمتہ اللہ علیہ نے اصلاحی جماعت کی رکھی تھی۔

تحریک دعوتِ فقر کے تحت پاکستان میں اور پاکستان کے باہر لوگوں کو ایک منظم طریقے سے فقر کی دعوت دی جا رہی ہے۔ دنیا بھر کے مسلمانوں کو تحریک دعوتِ فقر سے منسلک ہو کر راہِ فقر اختیار کرنے اور سلطان العارفین حضرت سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات کے مطابق اسمِ ذات کے ذکر و تصور کے ذریعے قرب و معرفتِ الٰہی کی منازل طے کر کے دیدارِ الٰہی اور مجلسِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی حضوری حاصل کرنے کی عام دعوت ہے۔ سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے فقر کا فیض عام کر دیا ہے اور دنیا کے ہر کونے میں مسلمانوں کو بیعت اور بغیر بیعت کے ذکر و تصورِ اسمِ ذات عطا کر رہے ہیں۔تحریک دعوتِ فقر کا پیغام تمام دنیا میں پہنچانے کے لیے ایک ویب سائٹ
www.tehreek-dawat-e-faqr.comیا www.tehreekdawatefaqr.com کا آغاز فرمایا ہے۔

خانقاہ سلسلہ سروری قادری کا قیام


قرآنِ کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :

ترجمہ''ان گھروں میں کہ جن کو بلند کرنے کا حکم اللہ تعالیٰ نے دیا ہے ذکر کیا جاتا ہے اسمِ کا۔ (یہ وہ گھر ہیں کہ اللہ والے) ان میں اللہ کی تسبیح بیان کرتے ہیں صبح شام'' (النور۔36)۔

اس آیت کریمہ میں وہ گھر جن میں صبح شام ذکرِ الٰہی کیا جاتا ہے، سے مراد ''خانقاہ'' ہے جہاں طالبانِ مولیٰ ہر لمحہ صبح شام ذکرِ الٰہی میں مصروف رہتے ہیں اور اس ذکرِ الٰہی کے ذریعے روحانی پاکیزگی اور تعلق باللہ میں مضبوطی حاصل کرتے ہیں۔ طالبانِ مولیٰ کی روحانی پاکیزگی کے لیے خانقاہوں کا قیام تمام اولیاء اللہ کی سنت رہا ہے اور اسی سنت پر عمل کرتے ہوئے مرشد کامل اکمل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس خانقاہ سلسلہ سروری قادری کا قیام عمل میں لائے ہیں جس کے دروازے تمام پُر خلوص طالبانِ مولیٰ کے لیے، فرقے، گروہ، ذات پات، رنگ و نسل کے فرق کے بغیر کھلے ہیں۔ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس دنیا بھر کے طالبانِ مولیٰ کو بیعت اور بغیر بیعت کے ذکر اور تصورِ اسمِ ذات عطا کر رہے ہیں۔

شعبہ دعوت و تبلیغ کی بنیاد


سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیماتِ فقر کو دعوت و تبلیغ کے ذریعے عوام الناس تک پہنچانے کے لیے شعبہ دعوت و تبلیغ کی بنیاد رکھی ہے جس کے تحت مبلغ تیار کیے جاتے ہیں۔ مبلغ کو آپ مدظلہ الاقدس نے اپنے مرشد کی اتباع میں ''صدر'' کانام دیا ہے جو پاکستان بھر میں دعوت و تبلیغ کے کام میں سرگرم عمل ہیں۔

سلطان الفقر پبلیکیشنز


شفاف دِل ، پاکیزہ روح اور جاذبِ نظر شخصیت کے ساتھ ساتھ آپ مدظلہ الاقدس اعلیٰ ذہن کے بھی مالک ہیں ۔ اسی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغر علی رحمتہ اللہ علیہ نے آپ مد ظلہ الاقدس کے ذمہ نشرو اشاعت کی تمام ذمہ داریاں لگائی تھیں۔ حضرت سخی سلطان محمد اصغر علی رحمتہ اللہ علیہ کی حیات میں آپ مدظلہ الاقدس مکتبہ العارفین کے زیرِ اہتمام رسالہ ماہنامہ ہ ''مرآۃ العارفین' انٹرنیشنل لاہور' کی ادارت کے فرائض سرانجام دیتے رہے اور اس کے ذریعے سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیماتِ فقر کو عام کیا۔ اسی مشن کو جاری رکھتے ہوئے اپنے مرشد کے وصال کے بعد اگست 2006ء میں سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیماتِ فقر کے فروغ اور آپ رحمتہ اللہ علیہ کی کتب کی اشاعت کے لیے سلطان الفقرپبلیکیشنزکے نام سے شعبہ نشرواشاعت قائم کیا۔یہ شعبہ دِن رات کی محنت اور لگن سے سلطان العاشقین کی زیرِ نگرانی فقر کی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے مصروفِ عمل ہے۔ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کی کتب، جن میں دینِ حقیقی کی تعلیمات کا بیش بہا خزانہ موجود ہے کے اردو اور انگریزی میں تراجم کا اہتمام فرمایا تاکہ انہیں آسان زبان میں،تعلیمات کی اصل روح کو زندہ رکھتے ہوئے عوام الناس تک پہنچایا جا سکے ۔ اس سلسلے میں آپ مدظلہ الاقدس کی سب سے گراں قدر خدمت آپ مدظلہ الاقدس کی تصنیفِ لطیف ''شمس الفقرا'' ہے جو سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات کا نچوڑ ہے۔ اس کتاب میں مختلف موضوعات مثلاً فقر، طالبِ مولیٰ، دیدارِ الٰہی، مجلس محمدی، ذکرو تصور اسمِ ذات و اسم وغیرہ کے تحت سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کی تمام دستیاب کتب میں موجود تعلیمات کو یکجا کر دیا گیا ہے۔ شمس الفقرا طالبِ مولیٰ کو ہزار کتب کے مطالعہ سے بے نیاز کر کے ایک ہی کتاب کے ذریعے تمام تعلیماتِ فقر تک پہنچا دیتی ہے۔ زیرِ نظر ویب سائٹ کا تمام تر مواد بھی شمس الفقرا سے اخذ کیا گیا ہے۔ سلطان العاشقین نے اپنی کتب کے ذریعے عام مسلمانوں میں عقائد کے لحاظ سے پائی جانے والی بہت سی الجھنوں اور سوالات کے جوابات بھی دیئے ہیں ، اور دینِ حقیقی کو اس کی اصل صورت میں امت تک پہنچانے کا مکمل اہتمام فرمایا ہے۔ اس شعبہ کے تحت بہت سی کتب شائع ہو چکی ہیں اور بہت سی زیرِ طبع ہیں۔

آپ مدظلہ الاقدس نے سلطان الفقر پبلیکیشنز کی کتب کو تمام دنیا میں عوام الناس تک پہنچانے کے لیے ایک خوبصورت ویب سائٹ
www.sultanulfaqrpublications.comیا www.sultanulfaqrdigitalproductions.comکا بھی آغاز فرمایا ہے جہاں سے تمام کتب آن لائن مطالعہ کے لیے دستیاب ہیں اور ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہیں۔

ماہنامہ سلطان الفقر لاہور


سلطان الفقر پبلیکیشنز کے تحت اگست 2006ء سے '' ماہنامہ سلطان الفقر لاہور'' آپ مدظلہ الاقدس کی زیرِ نگرانی شائع ہو رہا ہے اور انتہائی کامیابی سے فقر کا فیض عام لوگوں تک پہنچا رہا ہے۔ اس رسالے کے ذریعے ہمارے تمام بزرگانِ دین خصوصاً سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات کو عوام الناس تک پہنچایا جا رہا ہے۔ اپنی کتب اور ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کی وساطت سے تعلیماتِ غوث الاعظم رضی اللہ عنہٗ، اور تعلیماتِ سلطان باھوؒ اور اقبالؒ کے کلام کی اصل روح کو جس طرح آپ مدظلہ الاقدس نے عام کیا ہے اور کوئی نہ کرسکا ۔ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کو تمام دنیا تک پہنچانے کے لیے آپ مدظلہ الاقدس نے ایک ویب سائٹ www.mahnama-sultan-ul-faqr-lahore.comیا www.mahnamasultanulfaqrlahore.com کا آغاز فرمایا ہے جس کے ذریعہ دنیا کے کسی بھی کونہ میں ماہنامہ سلطان الفقر لاہور کا نہ صرف آن لائن مطالعہ کیا جا سکتا ہے بلکہ ڈاؤن لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے۔

سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشن کی بنیاد


آج کے جدید دور میں فقر کی تعلیمات کو آڈیو اور ویڈیو کے ذریعے عام کرنے کے لیے آپ مدظلہ الاقدس نے سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشن کی بنیاد رکھی اور عالمی طور پر فقر کی تعلیمات کو متعارف کرانے کے لیے ایک ویڈیو ویب سائٹ سلطان الفقر ٹی وی www.sultan-ul-faqr.tv یا www.sultanulfaqr.tv کی بنیاد رکھی۔ اس کے علاوہ سلطان الفقر ڈیجیٹل پروڈکشن کی اپنی ویب سائٹ www.sultan-ul-faqr-digital-productions.com یا www.sultanulfaqrdigitalproducations.com کا آغاز کیا گیا ہے اس ویب سائٹ پر حمد، نعت، قصیدہ بردہ شریف، میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم، سلطان الفقر ششم کی ویڈیوز، محرم الحرام کے پروگرامز، عرس سیّدنا غوث الاعظمؓ، عرس سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُوؒ ، عرس سلطان التارکین حضرت سخی سلطان سیّد محمد عبداللہ شاہ مدنی جیلانیؒ ، عرس سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغر علیؒ ، سلطان العاشقین کی ویڈیوز، کلامِ باھُوؒ ، کلام پیر عبدالغفور شاہؒ ، کلام پیر بہادر علی شاہؒ ، کلام حضرت سخی سلطان محمد عبدالعزیزؒ ، کلامِ اقبالؒ اور کلام میاں محمد بخشؒ کی آڈیوز اور ویڈیوز دستیاب ہیں۔

شعبہ ملٹی میڈیا اینڈ ڈئزائن ڈویلپمنٹ قائم


سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس نے جدید انفرمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعہ انٹرنیٹ پر فقر کی تعلیمات کے فروغ کے لیے شعبہ ملٹی میڈیا اینڈ ڈئزائن ڈویلپمنٹ قائم کیا ہے جس نے فقر کی تعلیمات کو عالمی سطح پر متعارف کرنے کے لیے نہایت معیاری اور اعلیٰ پائے کی ویب سائٹس www.tehreek-dawat-e-faqr.com اور www.sultan-ul-faqr.comکا آغازکیا۔اس کے علاوہ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کی کامل مکمل سوانحِ حیات اور مکمل تعلیمات کو فروغ دینے کے لیے اس ویب سائٹ www.sultan-bahoo.com بلکہ ایک اور ویب سائٹ
www.sultan-ul-arifeen.com یا www.sultanularifeen.com کا بھی آغاز فرمایا ہے۔

ان ویب سائٹس کے ذریعہ فقر کی تعلیمات تمام دنیا تک پہنچ رہی ہیں اور ان ویب سائٹس کی وساطت سے بہت سے لوگ سلسلہ فقر میں داخل ہو چکے ہیں۔

روحانی طریقۂ تربیت


سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمن مدظلہ الاقدس کا طریقۂ تربیت نہایت سادہ اور آسان ہے۔ مریدوں کو وردو وظائف اور چلہ کشی کی مشقت میں بالکل نہیں ڈالتے اور نہ ہی ان کا ظاہری اندازِ زندگی تبدیل کرتے ہیں بلکہ اپنی نگاہِ کامل سے ان کے باطن کا تصفیہ اور تزکیۂ نفس کرکے ان کو بارگاہِ الٰہی میں حاضری کے لائق بناتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات کے مطابق پہلے دن ہی تصور کے لیے اسمِ ذات' مشقِ مرقومِ وجودیہ اور ذکرِ اسمِ ذات سے نوازتے ہیں۔ نماز و روزہ کی پابندی کے ساتھ ساتھ کلمہ و درود پڑھنے کی تلقین کرتے ہیں۔

رپورٹ و تصاویر عرس پاک


مسندِ تلقین و ارشاد سنبھالنے کے بعد سے آپ مدظلہ الاقدس ہر سال میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی تقریب ربیع الاوّل میں نہایت شاندار طریقے سے مناتے ہیں جس میں تمام ملک سے مریدین اور عقیدتمندان جوش و جذبے کے ساتھ شامل ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ محرم الحرام میں یومِ عاشورہ بھی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ مشائخ سلسلہ سروری قادری حضور غوث الاعظم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہٗ، سلطان العارفین حضرت حضرت سخی سلطان باھُو رحمتہ اللہ علیہ،سلطان التارکین حضرت سخی سلطان پیر سیّد محمد عبداللہ شاہ مدنی جیلانی رحمتہ اللہ علیہ، شہبازِ عارفاں حضرت سخی سلطان پیر سیّد محمد بہادر علی شاہ رحمتہ اللہ علیہ، سلطان الاولیاء حضرت سخی سلطان محمد عبدالعزیز رحمتہ اللہ علیہ اور سلطان الفقر ششم حضرت سخی سلطان محمد اصغر علی رحمتہ اللہ علیہ کے عرس مبارک پر بھی نہایت اہتمام اور عقیدت کے ساتھ آپ مدظلہ الاقدس کی زیرِ نگرانی ہر سال شاندار تقریبات منعقد کی جاتی ہیں جن میں ان عظیم ہستیوں کی حیاتِ طیبہ اور تعلیماتِ فقر پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔